Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایکٹیو کیسز 8 ہزار رہ گئے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 374 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو 400 سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 85 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق سنیچر 31 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 374 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 47 ہزار656 ہو گئی ہے۔‘

نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی(فوٹو ایس پی اے)

سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 394 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 34 ہزار 236 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 18 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 420 ہو چکی ہے۔‘
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار رہ گئی ہے جن میں سے 771 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
 بیان میں کہا گیا کہ  ریاض 48، ینبع 32، مکہ 17، حائل 13، جدہ 13، وادی الفرح 12، تبوک 12، المبرز 8، الھفوف 8، الظہران8، اور نجران میں 7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 420 ہو چکی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 23 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 13 شہروں میں 2، 2 اور 2 شہروں میں 3, 3 جبکہ 3 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: