Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آسمان پر سات ستارے نمودار

’ستاروں کا مشاہدہ خالی آنکھ سے شاید ممکن نہیں‘ (فوٹو: سبق ویب سائٹ)
جدہ میں فلکیاتی علوم کی کمیٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور عرب ممالک میں رات کو خصوصی ہندسے کے ساتھ ستارے نمودار ہوں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’یہ سات ستارے ہیں جو پورے خطے میں رات کے وقت سے لے کر فجر تک نظر آئیں گے‘۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ستارے ’الدب الاصغر‘ نامی ستاروں کی طرح ہیں مگر ان میں دھند نما چھائی رہتی ہے، ان کی جگہ جوزا کی خط سے آگے ہے اور الشعری الیمانیہ ستارے کے بعد ایک سرخ ستارے کے پاس ان سات ستاروں کو دیکھا جاسکتا ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ’ شہروں میں چمکتے ستاروں کا مشاہدہ خالی آنکھ سے شاید ممکن نہیں اس لیے دور بین کی مدد لی جاسکتی ہے‘۔ 

شیئر: