Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں باز کے لیے پہلا پاسپورٹ

جنگلی حیاتیات کے تحفظ سے متعلق ’فطری پلیٹ فارم‘ کا افتتاح ہوا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینیئرعبدالرحمن الفضلی نے جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز کی جانب سے باز کے لیے جاری پہلا پاسپورٹ اس کے مالک کے حوالے کیا ہے۔
اخبار چوبیس کے مطابق وزیر ماحولیات الفضلی نے جنگلی حیاتیات کے تحفظ کے حوالے سے ’فطری پلیٹ فارم‘ کا بھی افتتاح کیا ہے اس کے ذریعے جنگلی حیا تیات سے متعلق سرگرمیوں شکار درآمد اور برآمد کے اجازت نامے آن لائن جاری ہوں گے۔
’فطری پلیٹ فارم‘ سرکاری اداروں کے حوالے سے کئی خدمات فراہم کرے گا۔

اجازت نامےاب آن لائن جاری ہوں گے۔ (فوٹوایس پی اے)

علاوہ ازیں سرمایہ کاروں کو بھی متعدد سہولتیں مہیا کرے گا مثلا باز کے لیے پاسپورٹ کا اجرا، جنگلی حیاتیات کی دستاویز، ایکسپورٹ لائسنس کا اجرا، سمندر کے راستے اشیا لانے کی اجازت نامے جاری کرے گا۔
ماضی میں جو اجازت نامے دستاویز کی صورت میں جاری کیے جاتے تھے اب وہ آن لائن ہوں گے۔
جنگلی حیاتیات قومی مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد قربان نے بتایا کہ ’فطری پلیٹ فارم ‘کے ذریعے 20 سہولتیں شہریوں اور متعلقہ افراد کو آسانی سے میسر ہوسکیں گی۔'
ڈاکٹر قربان نے بتایا کہ فطری پلیٹ فارم میں تمام متعلقہ اداروں مثلا وزارت داخلہ محکمہ کسٹم، مویشیوں کی ایجنسی، وزارت تجارت، وزارت بلدیات و دیہی امور کے متعلقہ اداروں میں جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز سے مربوط کردیا گیا ہے۔

شیئر: