Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک ایے ٹی ایم بلاک کرکے رقم نکلوانے والا گروہ گرفتار

ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں، مقدمہ فوجداری عدالت بھیجاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں پولیس ٹیم نے مختلف بینکوں کی ایے ٹی ایم  میں عارضی خرابی پیدا کرکے صارفین کو لوٹنے والے 3 سعودیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نےریاض شہر کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مختلف مقامات پر اے ٹی ایم کے سسٹم میں انتہائی مہارت سے عارضی خرابی پیدا کر کے صارفین کو لوٹا جارہا  ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی خصوصی ٹیم کو ٹاسک دیا گیا تاکہ مجرموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیاجاسکے۔ میجر الکریدیس نے مزید بتایا کہ ملزمان مخصوص ٹیکنک استعمال کرتے ہوئے بینکوں کی ایے ٹی ایم میں ایسی عارضی خرابی پیدا کردیتے تھے جس کی وجہ سے جو بھی اے ٹی ایم سے رقم نکلواتا وہ اس میں کامیاب نہیں ہوتا۔

ملزمان اے ٹی ایم کو عارضی طور پر بلاک کردیتے تھے (فوٹو، ٹوئٹر)

اے ٹی ایم استعمال کرنے والا صارف یہ سمجھتا کہ مشین خراب ہے جس کی وجہ سے وہ دوسری مشین پر جاتا جیسے ہی صارف وہاں سے جاتا گروہ کے ارکان مشین کی خرابی دور کرکے رقم نکال لیتے۔
گرفتار ملزمان کی عمریں 30 برس کے قریب بتائی جاتی ہیں جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیاجاسکے کہ انہوں نے اس قسم کی کتنی وارداتیں کیں تھیں۔
ملزمان سے تحقیقات مکمل کرکے چالان پراسیکیوٹر جنرل کے ادارے کو ارسال  کیا جائے گا جہاں سے انکے خلاف مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔
واضح رہے ملزمان اے ٹی ایم کے پاس ہی موجود رہتے تھے جیسے ہی کوئی مشین استعمال کرتا اور رقم نکالنے کی کارروائی مکمل کرتا رقم بظاہر نہیں نکلتی کیونکہ اس کا مخصوص خانہ عارضی طور پرلاک گیا ہوتا تھا ۔ جس پر صارف یہ سمجھتا کہ مشین خراب ہے اور وہاں سے چلا جاتا۔ صارف کے جاتے ہی ملزمان فوری طور پر مخصوص طریقے سے کمانڈ دے کر رقم نکال لیتے تھے۔  

شیئر: