Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ٹریفک کیمرے چوری کرنے والا گروہ گرفتار

’گروہ کے افراد اے ٹیم ایم میں توڑ پھوڑ اور وہاں نصب آلات اکھاڑ کر لے جاتے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے ٹریفک کیمرے چوری کرنے والے 10 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر محمد الغامدی نے کہا ہے کہ ’گروہ میں 8 یمنی تارک وطن جبکہ دو سعودی شہری ہیں‘۔
’گرفتار شدگان کی عمریں 30 اور 50 سال کے درمیان ہیں اور یہ ٹریفک کیمرے چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گروہ کے افراد ٹریفک کیمروں میں توڑ پھوڑ اور وہاں نصب آلات اکھاڑ کر لے جاتے تھے‘۔
’شہر میں متعدد جگہوں پر جہاں کیمرے اکھاڑنا ممکن نہیں ہوتا تھا وہاں الیکٹرانک آلات اکھاڑ لیتے تھے‘۔
’پولیس کو ان کی تلاش تھی، بالآخر ان کی شناخت ممکن ہوسکی، ان کے ٹھکانے سے متعدد ٹریفک کیمرے اور ان سے وابستہ الیکٹرانکس اشیا ضبط ہوئی ہیں‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن میں پیش کیاجائے گا‘۔

شیئر: