Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اے ٹی ایم کارڈز کا ایک پن کوڈ نہ رکھیں‘

تجارتی مراکز میں بھی اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے وقت کھاتے داروں کے ساتھ وارداتیں ہو رہی  ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی بینکوں کے ماتحت میڈیا کمیٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک سے زائد اے ٹی ایم کارڈ کے لیے ایک ہی پن کوڈ کا استعمال نہ کریں یہ ان کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے.
اخبار 24 کے مطابق میڈیا کمیٹی نے کہا کہ کوئی سعودی یا مقیم غیرملکی ایک سے زیادہ بینک میں اکاونٹ کھلوائے ہوئے ہو اور اس کے پاس ایک سے زیادہ اے ٹی ایم کارڈ ہو تو ہر کارڈ کے لیےالگ پن کوڈ کا استعمال کریں.
تمام کارڈز کا ایک ہی پن کوڈ اختیار کرنے سے وہ مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

بعض کھاتے دار ایک ہی خفیہ نمبر اختیار کیے ہوئے ہوتے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ اے ٹی ایم کارڈ چوری کرنے والے یا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے وقت خفیہ نمبر پر نظر رکھنے والے زیادہ تر وارداتیں اسی بنیاد  پر کرتے ہیں کہ بعض کھاتے دار بہت سارے اے ٹی ایم کارڈ کا ایک ہی خفیہ نمبر اختیار کیے ہوئے ہوتے ہیں.
تجارتی مراکز میں بھی اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے وقت اس قسم کے کھاتے داروں کے ساتھ وارداتیں ہو رہی  ہیں.

شیئر: