Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی اداروں پر وزارت تجارت کی نئی پابندیاں

تجارتی اداروں سے کہا گیا کہ وہ سیل سیزن میں توسیع کریں( فوٹو اخبار 24)
سعودی وزات تجارت کے ترجمان  نے سیل سیزن میں تجارتی اداروں پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلیے ٹھوس اقدامات کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔
اخبار چوبیس کے مطابق وزارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ’وزارت نے مملکت بھر میں تجارتی اداروں پر کئی پابندیاں عائد کی ہیں‘۔
تجارتی اداروں سے کہا گیا کہ’وہ سیل سیزن میں توسیع  اور کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مقرر حفاطتی تدابیر کی پابندی کریں‘۔

بھیڑ بھاڑ سے بچاو کےلیے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے۔(فوٹو ٹوئٹر)

بھیڑ بھاڑ سے بچاو کےلیے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے۔
ترجمان نے انتباہ کیا کہ’ وزارت تجارت ایسے کسی بھی ادارے کے ساتھ رعایت نہں کرے گی جو معاشرے کے افراد کے ساتھ لاپرواہی کرے گا‘۔
’نگراں ٹیمں تجارتی اداروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے خصوصا ریستورانوں اور پبلک مقامات پر توجہ ہوگی‘۔
ترجمان نے کہا کہ جو تجارتی ادارہ حفاظتی اقدامات کی پابندی نہیں کرے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا اور خلاف ورزی دہرانے پر ادارے کو مکمل سیل کردیا جائے گا۔

شیئر: