Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مجلس شوری سے پالیسی خطاب کریں گے

داخلہ اور خارجہ پالیسی کے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے۔(فوٹو العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلما ن بن عبدالعزیز بدھ کو مجلس شوری کے نئے سیشن سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ اپنے خطاب میں ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے۔
ارکان شوری  آن لائن شاہ سلمان کا خطاب سنیں گے، شاہ سلمان  اہم علاقائی اور بین الااقوامی مسائل پر مملکت کا موقف بیان کریں گے۔
 سعودی خبر رساں ادارےایس پی اے کے مطابق صدر شوری ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ نے بتایا کہ ’اس موقع پر وہ اور ارکان شوری قائد اعلی کے سامنے حلف بھی اٹھائیں گے‘۔
صدر شوری نے سالانہ خطاب کے حوالے سے بتایا کہ ’شاہ سلمان سے ارکان شوری کی ملاقات سب کے لیے باعث فخر ہو گی‘۔
صدر شوری نے کہا کہ’ شاہی خطاب شوری اور اس کے ارکان کے لیے روڈ میپ ہوگا جس کی روشنی میں وہ داحلی وخارجی امور کے جائزے لیں گے اور فیصلے لیں گے‘۔

شیئر: