Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے لیے مطاف میں نئی علامتیں

نئی لائنیں سماجی فاصلے کے تحت قائم کی گئی ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتطامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر عمرہ زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر مطاف کی لائنیں از سر نو ترتیب دی گئی ہیں۔
نئی لائنیں بھی سماجی فاصلے کے اصول کو مدنظر رکھ کر قائم کی گئی ہیں۔
سبق ویب کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے عمرہ کے تیسرے مرحلے مں اندرون وبیرون مملکت سے روزانہ 20 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔
زائرین کورونا وائرس سے بچاو کے انتظامات اور ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ طواف، سعی اور نماز ادا کر رہے ہیں۔

تیسرے مرحلےمیں روزانہ 20 ہزار افراد کو عمرے کی سہولت  ہے۔(فوٹو سبق)

روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین ، 60 ہزار نمازی اور 19 ہزار 500 افراد مسجد نبوی کی زیارت کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام میں نہ صرف یہ کہ طواف کے لیے لائنیں ترتیب دی گئی ہیں۔ مطاف سے صفا و مروہ جانے اور اس سے قبل طواف کی دو رکعت کی ادائیگی اور پھر مروہ سے سعی مکمل کرکے حرم شریف سے نکلنے تک کی لائینں بنا دی گئیں ہیں۔
اس حوالےسے جو ترتیب بنائی گئی ہے اس کے مطابق طواف سے فارغ ہونے والے دوبارہ مطاف میں نہیں جاسکتے۔ طواف کی دو رکعت ادا کرکے لائنیں صفا کی طرف جانے کے لیے ہیں۔

شیئر: