Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پندرہ برس سے کم عمر بچے کرفیو پاس جاری کرا سکتے ہیں؟

کرفیو پاس کے لیے سپیشل ایپ ’توکللنا ‘موجود ہے.(فوٹو سبق)
 سعودی وزارت صحت نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کے دوران کرفیو پاس جاری کرنے کے لیے سپیشل ایپ ’توکلنا ‘ جاری کیے ہوئے ہے.
اس ایپ کی مدد سے 15 برس سے کم عمر کے بچے اپنے اعزہ کے ہمراہ گھر سے نکلنے کے لیے کرفیو پاس جاری کرا سکتے ہیں. کرفیو پاس صرف اس صورت میں جاری ہوگا جبکہ ان کے لیے گھر سے نکلنا بے حد ضروری ہوگا.
 یہ وہ پاس نہیں جو وزارت داخلہ سے عام شہری اور مقیم غیرملکی کرفیو کے دوران نکلنے کے لیے باقاعدہ طور پر حاصل کرتے ہیں. اس کی کارروائی آن لائن ہوگی.

بچے اپنے اعزہ کے ہمراہ گھر سے نکلنے کے لیے کرفیو پاس جاری کرا سکتے ہیں (فوٹو: سبق)

المرصد ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے وزارت صحت سے دریافت کیا تھا کہ کیا وہ اپنے بچوں کو توکلنا ایپ کی مدد سے اپنے ہمراہ گاڑی میں لے جا سکتے ہیں؟.
وزارت صحت نے واضح کیا کہ بچوں کو شاپنگ سینٹر لے جانا منع ہے. تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس سلسلے میں کرفیو نظام کی پابندی کریں. خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا.
وزارت صحت نے مزید کہا کہ پندرہ برس سے کم عمر کے بچے صرف ایک صورت میں گھروں سے باہر جا سکتے ہیں جب ان کا نکلنا بے حد ضروری ہو. کرفیو پاس صرف اس صورت میں جاری ہوگا جب بچے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ نکل رہے ہوں اور اان کا نکلنا انتہائی ضروری ہو.

شیئر: