Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جازان میں پیٹرولیم پلیٹ فام کے پائپس میں لگی آگ پر قابو پا لیا‘

بروقت  کارروائی کرتے ہوئے سٹیشن کے پائپس میں لگی آگ پر قابو پالیا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جازان میں پٹرولیم مصنوعات کے ایک ڈسٹری بیوشن سٹیشن کے پائپس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے  وزارت توانائی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ بدھ کی شام حوثی باغیوں کی جانب سے دہشت گردی کی غرض سے جو دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول کشتیاں بھیجی گئی تھی انہیں اتحادی فورسز نے تباہ کر دیا تھا۔
اس کے علاوہ جازان میں پٹرولیم مصنوعات کے ایک ڈسٹری بیوشن سٹیشن کے فلوٹنگ پلیٹ فارم کے  پائپس میں آگ لگ گئی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آگ بجھانے والے عملے کی متعلقہ ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹری بیوشن سٹیشن کے پائپس میں لگی آگ پر قابو پا لیا تھا۔ آگ بجھانے والے عملے کی کارروائی میں کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا۔

 بحرالاحمر میں حوثیوں کی دہشتگردانہ کارروائی ناکام بنادی گئی تھی (فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  کے مطابق ’دراصل اس طرح کی  مجرمانہ کارروائیوں کا ہدف سعودی عرب نہیں بلکہ تیل کی برآمدات اور دنیا بھر کے لیے توانائی  کی بروقت ترسیل کو نشانہ بنا کر عالمی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔‘
علاوہ ازیں اس قسم کی کارروائیاں سمندری جہاز رانی پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ علاقائی ساحلوں اور پانی کو ماحولیاتی آفات سے دوچار کرتی ہیں۔
یاد رہے حوثی باغیوں کی جانب سے تین مارچ 2020 کو  ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز کشتیوں کے ذریعے جازان میں سعودی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جسے عرب اتحاد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا تھا۔

شیئر: