Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کا عرب اتحاد برائے یمن سے اظہار یکجیتی

او آئی سی نے حوثیوں کے ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے( فوٹو ٹوئٹر اوآئی سی)
اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی )  نےحوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت  اور حوثیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف عرب اتحاد برائے سے یکجیتی کا اظہار کیا ہے۔
او آئی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے ایک بیان میں کہا کہ’ او آئی سی دہشت گرد حوثیوں کے مجرمانہ حملے روکنے کے سلسلے میں عرب اتحاد برائے یمن کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ حوثی، سعودی عرب کی شہری تنصیبات اور بے قصور شہریوں پر ڈرون حملے کر رہے ہیں‘۔

جمعرات کو حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر پانچ ڈرون حملے کیے گئے(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ ’ جمعرات کو حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر پانچ ڈرون حملے کیے گئے جس کی سخت مذمت  کرتے ہیں ۔ یہ عرب اتحاد نے ناکام بنا دیے تھے‘۔
’ڈرونز کوہدف پر پہنچنے سے قبل ہی گرا کر تباہ کردیا گیا  تھا‘۔
سیکریٹری جنرل نے عرب اتحاد کے اس موقف کی بھی حمایت کی جس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ ’دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ داروں کا احتساب ہو گا اور یہ احتساب بین الاقوامی انسانی قانون اور عالمی روایات کے عین مطابق ہوگا‘۔

شیئر: