Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں بنگلہ دیشی نے خود کشی کرلی

پولیس نے اطلاع ملتے ہی قانونی کارروائی کی۔ (فوٹو: عاجل)
 سعودی عرب میں مدینہ سیکیورٹی فورسز نے بتایا ہے کہ ایک 50 سالہ بنگلہ دیشی نے خود کشی کی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی ایک ریستوران میں ملازم تھا اور دو بنگلہ دیشی ہم وطنوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ اس کے ساتھی نماز کے لیے مسجد گئے تھے واپسی پر انہوں نے دیکھا کہ ان کا روم میٹ کمرے کے پنکھے پر رسی ڈال کر لٹکا ہوا ہے۔
مدینہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر قانونی کارروائی کی۔ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ خود کشی کے محرکا ت کیا تھے۔ تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر: