Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان، عسیر اور باحہ میں بارش متوقع

 مشرقی ریجن کے بعض علاقے بھی اس سے متاثر ہوں گے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے کہا  ہے کہ منگل کو  تین علاقوں جازان، عسیر اور باحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
 مشرقی ریجن کے بعض علاقے بھی اس سے متاثر ہوں گے۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہ منگل کی صبح حدود شمالیہ، قصیم اور الشرقیہ کےعلاقے میں مختلف مقامات میں مطلع آبر آلود ہو گا جبکہ بارش کی بھی توقع ہے۔

جمعرات سے بارش کا نیا موسم شروع ہو جائے گا۔(فوٹو عاجل)

محکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمرمیں شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوائیں چلیں گی اور سمندر میں ایک میٹر سے دو میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔
 اس سے قبل بیان میں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جمعرات سے بارش کا نیا موسم شروع ہو جائے گا۔ مغربی، شمالی اور وسطی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

شیئر: