Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش

باحہ اور مکہ کے پہاڑی علاقوں تک بارش کا سلسلہ پہنچ گیا(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں منگل کو جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ ساحلی علاقے بھی بارش کی زد میں رہے۔ باحہ اور مکہ کے پہاڑی علاقوں تک بارش کا سلسلہ پہنچ گیا۔
سبق ویب کے مطابق تبوک، حائل، شمالی قصیم اور حدود شمالیہ کے جنوبی علاقے میں بھی منگل کو بارش ہوئی ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو مملکت کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقے میں بارش متوقع ہے۔

جمعے اور ہفتے کو شمالی، مغربی اور وسطی علاقے میں بارش متوقع ہے۔(فوٹو عاجل)

موسم خزان کی غیر مستحکم صورتحال سردی کی لہر میں تبدیل میں ہو جائے گی۔
 بیان میں کہا گیا کہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ  ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔
بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ جمعے اور ہفتے کو مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کی صبح بارش میں شدت  آجائے گی۔

شیئر: