Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ نئی امریکی حکومت کے ساتھ  موثر تعلقات ہوں گے‘

سعودی عرب تیل منڈی میں استحکام پیدا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔(فوٹو سبق)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب عالمی تیل منڈی میں استحکام پیدا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اگر تیل برآمد کرنے والے ممالک نے مزید عزم اور قوت ارادی کا مظاہرہ کیا تو تیل منڈی کا استحکام بر قرار رہے گا‘۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی کے مطابق وزیر توانائی نے کہا کہ ’مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نئی امریکی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے موثر تعلقات ہوں گے اور ہم مل کر کام کریں گے‘۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب امریکہ کے ساتھ کاربن کے اخراج کو محدود کرنے کا دوطرفہ پروگرام تیار کیے ہوئے ہے۔ اگر اس سلسلے میں ہمیں کا میابی مل گئی تو نومنتخب جو بائیڈن کی حکومت کے ساتھ یہ عمدہ تعاون کی مثال بنے گا‘۔

شیئر: