Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلڈ پریشر کم ہونے کی صورت میں کیا کھائیں؟

خون کی کمی، تناؤ، تائرواڈ کے مسائل، کم بلڈ شوگر بلڈ پریشر گرنے کی وجوہات میں شامل ہیں۔ فوٹو: ان سپلیش
بلڈ پریشر کم ہونے کا مطلب دل کا جسم کو تاخیر سے خون سپلائی کرنا ہے، جس سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں جیسے سر چکرانا، بے ہوشی اور بے چینی وغیرہ۔
بہت سے لوگ ہائی بلڈ پریشر کو بلڈ پریشر کم ہونے سے زیادہ خطرناک تصور کرتے ہیں، حالانکہ آخر الذکر زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ اس سے دماغ سکتے میں جاسکتا ہے، اسی طرح گردے وغیرہ فیل ہونے اوردل کے دورے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ بلڈ پریشر کم ہونے کی صورت میں اسے آسان علاج کے ذریعے درست کیا جاسکتا ہے۔
 بلڈ پریشر کم ہونے کی صورت میں درجہ دیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے۔
نارمل بلڈ پریشرکی شرح 120/80 ملی میٹر/ Hg ہے، اس کی شرح میں اضافہ یا کمی واقع ہوسکتی ہے، لیکن ضرورت سے زیادہ کمی کی صورت میں کسی شخص کو کم بلڈ پریشر کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

بلڈپریشر کم ہونے کی وجوہات

بلڈ پریشر کم ہونے کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں: خشکی، پانی کی کمی، غذائی اشیاء میں تبدیلی، کھیل کود، خون کی کمی، تناؤ، کم بلڈ شوگر، خون میں کمی، اور  بعض ادویات کا استعمال۔

بلڈپریشر کم ہونے کی صورت میں کیا کھایا جائے؟

بلڈپریشر کم ہونے صورت میں جو کھانے اسے قابو کرنے میں مدد دیتے ہیں، وہ یہ ہیں:

زیتون میں وٹامن اور آئرن کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ فوٹو: ان سپلیش

مائع اشیاء کا استعمال: خشکی انسانی جسم کے لیے نقصان دہ  ہوتی ہے، یہ خون کے بہاؤ میں رکاؤٹ ہوتی ہے، جس سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔ اس لیے مائع اشیاء کا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے خصوصاً میٹھی اشیاء سے خون اپنے اعتدال پہ آجاتا ہے، اسی طرح ورزش سے بھی یہ بہتر ہوجاتا ہے۔
وٹامن بی 12 سے بھرپور کھانے: ایسی چیزیں جن میں وٹامن بی 12 کی زیادہ مقدار ہو، انہیں کھانا چاہیے۔ کیونکہ اس کی کمی کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔
زیتون: اس کا استعمال جسم اور صحت کے لیے بڑا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس میں وٹامن اور آئرن کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر کا کم ہونا ہائی بلڈ پریشر سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو: ان سپلیش

لیکورائس: اس کے استعمال سے جسم میں موجود رطوبت حرکت میں آجاتی ہے جو بلڈ پریشر کو اعتدل میں لاتی ہے۔
نمک: نمک کی تھوڑی مقدار سے  بلڈ پریشر نارمل ہوسکتا ہے یہ اسے بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی زیادہ مقدار جسم کے لیے خطرناک ہوتی ہے۔ اس کا ایک چمچ  روزانہ مفید ہوسکتا ہے۔
قہوہ: اگر اچانک بلڈ پریشر کم ہوجائے تو قہوہ کا ایک کپ مفید ثابت ہوسکتا ہے، یہ بلڈ پریشر کو اپنے اعتدال پر واپس لاسکتا ہے۔

شیئر: