Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیکل سینٹر میں سوڈانی بچی کے دل کا پیچیدہ آپریشن کامیاب

وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔(فوٹو: وزارت دفاع)
سعودی عرب کے پرنس سلطان میڈیکل سینٹر میں سوڈانی بچی کے دل کا نادر اور پیچیدہ آپریشن کا میابی سے مکمل ہو گیا۔
بچی کے آپریشن کےلیے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق سوا سالہ سوڈانی بچی ’جوری‘ پیدائشی طور پرایک ایسے مرض کا شکار تھی جو دنیا بھر میں انتہائی نادر ہوتا ہے۔

 بچی کو ایک ہفتے نگرانی میں رکھنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جائے گا۔ (فوٹو:  وزارت دفاع)

بچی کے دل میں سوراخ تھا جبکہ اس کی ایک سے زائد شریانیں تھیں جس کی وجہ سے دل میں سوراخ ہوتھا۔ ایسے کیسز دنیا میں بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں۔
بچی کے والد احمد السید نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی انسان نوازی کے باعث اپنی نوعیت کا یہ پیچیدہ اور نادر آپریشن ممکن ہوا۔
 ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر محمد الاکلبی کا کہنا تھا’ آپریشن انتہائی حساس نوعیت کا تھا۔ دنیا بھر میں اس طرح کے بہت کم کیسز دیکھنے میں آئے تاہم آپریشن کامیاب رہا۔‘
سوڈانی بچی کو ایک ہفتے نگرانی میں رکھنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

 

شیئر: