Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذیابیطس اور دانتوں کی صحت کا آپس میں تعلق ہے؟

ذیابطیس کے باعث جبڑوں تک خون کی رسائی کم ہوجاتی ہے (فوٹو: ان سپلیش)
ذیابیطس کا اثر یوں تو جسم کے کئی حصوں پر ہوسکتا ہے، لیکن ایک ایسی بھی جگہ ہے جہاں پر اس مرض کے اثرات کے کا زیادہ لوگوں کو شاید علم نہیں: وہ جگہ ہے دانت۔
جن افراد کو ذیابیطس ہوتا ہے انہیں خون میں شکر کی مقدار غیر صحت بخش ہونے کی وجہ سے دانتوں کے مسائل بھی درپیش ہوسکتے ہیں۔
این ڈی ٹی وی پر اس بارے میں دی گئی معلومات کے مطابق، ذیابیطس کا اثر منہ کے سخت اور نرم، تمام ٹشوز پر ہوتا ہے۔
چونکہ ذیابیطس خون میں شکر کی سطح غیر صحت بخش ہونے کہ وجہ سے ہوتی ہے، جن افراد کو یہ مرض ہوتا ہے انہیں جبڑوں اور منی کی ہڈیوں میں انفیکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ذیابیطس کے باعث جبڑوں تک خون کی رسائی کم ہوجاتی ہے۔
خون میں شکر کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے منہ میں خشکی بھی ہوسکتی ہے جس سے جبڑے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔
اگر ذیابیطس کا ٹھیک سے علاج نہ کیا جائے تو اس سے منہ میں مختلف مسائل ہو سکتے ہیں:

زیروسٹومیا

اس کا مطلب ہے منہ کا خشک ہونا، جو کہ ذیابیطسکی سب سے بڑی نشانی ہے۔ منہ میں لعاب کم ہونے کہ وجہ سے منہ خشک رہ سکتا ہے۔ اس کے لیے منہ کو تر رکھنا ہوتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور ہر کھانے کے بعد ماؤتھ واش کی 30 سیکنڈ تک کلی کریں۔

ذیابطیس کے تقریباً 22 فیصد مریضوں کو جبڑوں سے خون نکلنے  اور ان میں جلن کی شکایت ہوتی ہے (فوٹو: ان سپلیش)

جنجاؤائٹس

ذیابطیس کے تقریباً 22 فیصد مریضوں کو جبڑوں سے خون نکلنے اور ان میں جلن کی شکایت ہوتی ہے، جسے جنجاؤائٹس کہتے ہیں۔
جبڑے دانتوں کی بنیاد ہوتے ہیں اور دانتوں کی اچھی صحت کا انحصار ان کی مضبوطی پر ہوتا ہے۔
جبڑوں کو صحت مند رکھنے کا ایک طریقہ ان کا پابندی سے مساج ہے۔ روزانہ صبح شام جبڑوں کا زیتوں، بادام یا وٹامن ای کے تیل سے مساج کریں۔

کھانا چکھنے میں دشواری

ذیابطیس کی وجہ سے زبان پر بھی اس طرح اثر ہو سکتا ہے کہ کھانا چکھنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔ اسے لیے زبان کو صاف رکھنا ضروری ہے۔
اس کے لیے روزانہ زبان کو گلیسرین اور کاٹن سے صاف کرنا چاہیے۔

خون میں شکر کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے منہ میں خشکی بھی ہوسکتی ہے جس سے جبڑے بری طرح متاثر ہوتے ہیں (فوٹو: ان سپلیش)

زخم بھرنے میں دیر

ذیابطیس کی وجہ سے منہ کے اندر زخم بھرنے میں دیر لگ سکتی ہے۔  

منہ کے اندر انفیکشن

منہ کے اندر انفیکشن سے بچنے کے لیے ذیابطیس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنے خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھیں، ذیابطیس کی دوائیں پابندی سے لیں، کھانے میں صحت بخش غذا کھائیں اور ورزش کریں۔

شیئر: