کئی برس تک فولڈیبل فونز کی دنیا پر راج کرنے اور ہواوے، ویوو جیسی چینی موبائل کمپنیوں سے سخت مقابلے کے بعد جنوبی کورین ٹیک برانڈ سام سنگ نے نئے ساتویں جنریشن کے فولڈیبل سمارٹ فونز متعارف کروا دیے ہیں۔
ٹیک ویب سائٹ جی ایس ایم ایرینا کے مطابق بدھ کے روز سام سنگ نےZ Fold سیریز کی سب سے بڑی اپڈیٹ متعارف کراوئی جس میں بڑی سکرینز، پتلا ڈیزائن، اور ایک 200 میگا پکسل کیمرہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سام سنگ گیلیکسی ایس 25 سِلم دیگر ایس 25 ماڈلز سے کتنا مختلف ہے؟Node ID: 884661
-
سام سنگ کا سب سے پتلا فون، گلیکسی ایس 25 کے خاص فیچرزNode ID: 889663
فولڈ سیریز میں سب سے اہم اپ گریڈ سام سنگ کا نیا گلیکسی فولڈ 7 سمارٹ فون ہے جو صرف 215 گرام وزنی ہے۔ یہ فون گلیکسی ایس 25 الٹرا سے بھی ہلکا ہے اور اس کا وزن پچھلے سال کے ماڈل فولڈ 6 سے 24 گرام کم ہے۔
اس بار سام سنگ نے فولڈ 7 میں نیا آرمر فلیکس ہینج اور آرمر الومنیم کا استعمال کیا ہے جو اسے نہایت پتلا اور مضبوط بناتا ہے۔ فون کی موٹائی فولڈ ہونے پر صرف 8.9 ملی میٹر اور کھلنے پر صرف 4.2 ملی میٹر ہے جو ویوو اور آنر کے جدید فولڈیبل فونز کے برابر ہے۔

فولڈ 7 کی مین سکرین اب 8.0 انچ کی ہے جبکہ کور اسکرین 6.5 انچ کی ہو گئی ہے، اور سب سے اہم بات یہ کہ اس کا 21:9 ایسپیکٹ ریشو اس کا استعمال خاص طور پر ٹائپنگ کو سہل بناتا ہے۔
فون کی دونوں سکرینیں Dynamic AMOLED 2x ٹیکنالوجی کے ساتھ بنی ہیں، جو 1 سے 120Hz تک ریفریش ریٹ اور 2600 نٹس تک کی برائٹنس فراہم کرتی ہیں۔ کور سکرین پر Gorilla Glass Ceramic 2 کی پروٹیکشن دی گئی ہے اور اس میں 10 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی شامل ہے۔

مین فولڈنگ سکرین پر سام سنگ نے نیا الٹرا تھن گلاس (UTG) لگایا ہے جو فون کی پچھلی جنریشن سے 50 فیصد زیادہ موٹا اور مضبوط ہے۔ اس بار سام سنگ نے انڈر ڈسپلے کیمرہ ہٹا دیا ہے اور روایتی 10میگا پکسل کا پنچ ہول کیمرہ سکرین میں شامل کیا ہے۔
فولڈ7 کا کا مایوس کن پہلو یہ رہا کہ اس میں S Pen کی سپورٹ ختم کر دی گئی ہے۔

فون کے پچھلے حصے پر 200 میگا پکسل کا ISOCELL HP2 مین کیمرہ دیا گیا ہے۔ یہ وہی سینسر ہے جو ایس 25 الٹرا میں استعمال ہوا۔ یہ ایک 1/1.3 انچ کا سینسر ہے جو f/1.7 اپرچر رکھتا ہے۔
مین کیمرہ کے ساتھ فون میں 10 میگا پکسل کا 3x زوم والا 67mm ٹیلی فوٹو لینس اور 12 میگا پکسل کا 12mm الٹرا وائڈ کیمرہ موجود ہے۔

فولڈ 7 میں جدید ترین Snapdragon 8 Elite for Galaxy چپ دی گئی ہے۔ ریم کے آپشنز میں 12 اور 16 جی بی جبکہ سٹوریج کے آپشنز میں 256/512/1TB شامل ہیں۔
کنیکٹیوٹی میں یہ فون اب Wi-Fi 7 اور Bluetooth 5.4 کو سپورٹ کرتا ہے۔
سافٹ ویئر میں نیا One UI 8 (Android 16) شامل ہے جس میں مکمل Galaxy AI سسٹم موجود ہے۔ سام سنگ نے کہا ہے کہ وہ سات سال تک Android اپڈیٹس اور سیکیورٹی پیچزفراہم کرے گا، جو اس وقت کسی بھی اینڈرائیڈ برانڈ میں سب سے زیادہ مدت ہے۔
اس کے علاوہ صارفین کو Google AI Proکا 6 مہینے کا مفت سبسکرپشن بھی ملے گا۔
فولڈ 7 کی بیٹری اب بھی 4400mAh کی رکھی گئی ہے۔ یہ بیٹری پچھلے ماڈل جیسی ہے جو 25 واٹ کی وائرڈ چارجنگ، 15 واٹ کی وائرلیس اور 4.5 واٹ کی ریوریس چارجنگ مہیا کرتی ہے۔
رنگوں کی بات کی جائے تو فولڈ 7 بلیو شیڈو، سلور شیڈو، جیٹ بلیک اور خصوصی آن لائن مِنٹ کلر میں آتا ہے۔

فون کے12/256GB بیس ویرینٹ کی قیمت 2 ہزار ڈالر جبکہ 16/1TB ویرینٹ کی قیمت 2 ہزار 420 ڈالر رکھی گئی ہے۔
فونز کے پری آرڈرز کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ اوپن سیل 25 جولائی سے شروع ہو گی۔
پاکستان میں گلیکسی فولڈ 7 کی قیمت فالحال سامنے نہیں آئی البتہ ٹیک ماہرین کے مطابق یہ فون پاکستان میں 6 لاکھ روپے تک میسر ہوگا۔
گلیکسی ان پیکڈ کی تقریب میں جہاں فولڈ 7 متعارف کرایا گیا وہیں گلیکسی فلپ 7 اور فلپ 7FE بھی شامل تھے۔
اس بار Galaxy Z Flip 7کو پہلی بار ایک حقیقی ایج ٹو ایج کور سکرین دی گئی ہے۔

سام سنگ نے کیمرہ کٹ آؤٹ کے ساتھ موجود اضافی سکرین سپیس کو استعمال کیا ہے تاکہ وہاں وقت، تاریخ، اور ویجٹ پینلز کے دوران نیویگیشن بٹنز ظاہر کیے جا سکیں۔
گلیکسی زی فولڈ 7۔ اپنے پچھلے ماڈل کے مقابلے میں ایک ملی میٹر پتلا ہے، لیکن صرف جب فون بند ہو۔
البتہ اس میں کچھ قابلِ ذکر بہتریاں ضرور کی گئی ہیں جیسے کہ بڑی 4,300mAh بیٹری، سام سنگ ڈیکس سپورٹ اور اب اس کور سکرین پرGemini Assistant بھی چلایا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں فیچرز پچھلے ماڈلز میں موجود نہیں تھے۔
پانی اور دھول سے تحفظ (IP48) بھی وہی پرانا ہے جیسا کہ گزشتہ سال کے فون میں تھا۔
