Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپیس ایکس کا سپیس شپ انڈیا سمیت تین ممالک کے خلابازوں کو لے کر سپیس سٹیشن پہنچ گیا

امریکی کمرشل مشن پر انڈیا، پولینڈ اور ہنگری کے خلا بازوں کو لے جانے والے سپیس ایکس کا کریو ڈریگن انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے منسلک ہو گیا۔ یہ دہائیوں بعد ان ممالک کے خلا بازوں کا پہلا مشن ہے۔
مزید دیکھیے اے ایف پی کی اس ویڈیو میں۔
سپیس شپ میں انڈیا کے پائلٹ شوبھانشو شکلا، مشن کے ماہرین پولینڈ کے سلاووز ازنانسکی-وسنیوسکی اور ہنگری کے ٹیبور کاپو اور امریکہ کے کمانڈر پیگی وٹسن موجود ہیں، جو نجی خلائی پروازوں کا انتظام کرتے ہیں۔
اس نے جمعرات کو صبح ساڑھے چھ بجے مدار کی لیب کے ساتھ ’سافٹ کیپچر‘ یا ڈاکنگ کا پہلا مرحلہ مکمل کیا۔ اس کے بعد میں وہ ہیچ کے ذریعے سٹیشن میں داخل ہوئے جہاں عملے نے ان کا استقبال کیا۔
عملہ اب سٹیشن پر تقریباً 14 دن گزارے گا جس میں تقریباً 60 تجربات کیے جائیں گے،جن میں مائیکرالجی پر مطالعہ، سلاد کے بیجوں کو اگانے سمیت دیگر تجربات شامل ہیں۔

شیئر: