Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 میڈیا سینٹر میں ایک سو سے زیادہ صحافیوں کو سہولت

’جی 20 میڈیا سینٹر کو تمام سہولتیں آراستہ کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جی 20 میڈیا سینٹر میں ایک سو سے زیادہ صحافی اور رپورٹروں نے خود کر رجسٹرڈ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جی 20 میڈیا سینٹر کو تمام سہولتیں آراستہ کر دیا گیا ہے جہاں علی الصباح ملکی اور غیر ملکیوں صحافیوں اور رپورٹروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
مرکز میں لوگوں کی سلامتی کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو رہا ہے نیز ضرورت کی تمام چیزیں مہیا کر دی گئی ہیں۔
مرکز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مرکز کو اطلاعات اور موصلات کے جدید ترین نظام سے آراستہ کر دیا گیا ہے‘۔
’کانفرنس کی براہ راست نشریات کے علاوہ ٹی وی رپورٹروں کی براہ راست ترسیل اور عہدیداروں سے ملاقات و انٹرویو کے لیے الگ کیبن فراہم کیے گیے ہیں‘۔
’میڈیا سینٹر میں اہم سعودی عہدیداروں کی میزبانی کی جائے گی جہاں وہ مختلف صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیں گے‘

شیئر: