Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں ریکارڈ کمی، 221 نئے مریض

سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 34 ہو گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اپریل کے بعد اب تک ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 سے کم مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق سنیچر 21 نومبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 221 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 'اس طرح مملکت میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 55 ہزار 34 ہو گئی ہے۔‘
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 478 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین لاکھ 42 ہزار 882 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔'

ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر چھ  ہزار 391 رہ گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر چھ  ہزار 391 رہ گئی ہے جن میں سے 796 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 16 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح مملکت میں اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 761 ہو چکی ہے۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی جہاں 63 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ  مدینہ 22، جبیل 12، جدہ 12، مکہ 12، طائف 9، الھفوف 6، عنیزہ 6، بریدہ 5، خمیس مشیط 5، دمام، 5 جازان 5 اور تبوک میں 5 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو: ایس پی اے)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 9 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 9 شہروں میں دو، دو اور 4 شہروں میں تین، تین جبکہ 2 شہروں میں چار، چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔ 'وہ افراد جو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے سنجیدگی اختیار نہیں کرتے انہیں چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
'سماجی فاصلے کے اصول کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔'

شیئر: