Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 34 ہلاکتیں

پاکستان میں 22 نومبر کو کورونا کے 36 ہزار 929 ٹیسٹ کیے گئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران دو ہزار 756 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
پیر کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا سے 34 افراد ہلاک ہوئے۔
ملک بھر میں 22 نومبر کو کورونا کے 36 ہزار 929 ٹیسٹ کیے گئے۔

 

اب تک کورونا سے پاکستان میں تین لاکھ  76 ہزار 929 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا سے اب تک سات ہزار 696 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 38 ہزار 348 ہے۔ کورونا سے متاثر ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 30 ہزار 885 ہے۔
اس وقت گلگت بلتستان، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض ونٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ایک ہزار 803 ونٹی لیٹرز میں سے 267 پر مریض موجود ہے۔
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرصوبہ سندھ ہوا ہے جہاں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 329 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 14 ہزار 508  افراد متاثر ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 44 ہزار 599 ہے جب کہ بلوچستان میں اب تک کورونا کے 16 ہزار 810 مریض سامنے آئے ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد چھ ہزار 123 اور گلگت بلتستان میں چار ہزار 542 ہے۔

شیئر: