Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

پروازٹیک آف کرتے ہی مسافرکی طبیعت بگڑ گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ سے ریاض جانے والی ادیل ایئر کی پرواز کواس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جب اس میں سوار ایک مسافر کی طبیعت اچانگ بگڑ گئی۔  
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مملکت کی نجی ائیرلائن’ ادیل ایئر‘ کی پرواز 320  جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے شام 7 بجکر 50 منٹ پر ریاض کےلیے روانہ ہوئی ۔
ٹیک آف کے ٹھیک 20 منٹ بعد اعلان کیا گیا کہ ایک مسافر کے دل کی حرکت بند ہو گئی ہے لہٰذا اسے فوری طبی مدد پہنچانے کےلیے ہنگامی لینڈنگ کی جا رہی ہے۔ 
پرواز پر موجود ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل کی گئی ۔ تین مسافرڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ مسافر کو دل کا عارضہ لاحق ہو گیا ہے ۔
فضائی عملے کی مدد سے ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی اور ڈاکٹروں کے مشورے پر پرواز کا رخ جدہ کی طرف موڑ دیا گیا ۔ 
پائلٹ نے ایسے حالات کےلیے مقرر کارروائی کا فوری فیصلہ کیا ۔ جدہ میں ہنگامی لینڈنگ کی اس دوران ایئرپورٹ حکام کو الرٹ کر دیا گیا تھا ۔طیارے کی لینڈنگ کے وقت رن وے پر طبی عملہ موجود تھا جنہوں نے فوری طور پر مریض کو ائیر پورٹ کے ہسپتال پہنچا دیا

شیئر: