شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکہ اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
رابطے میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہالینڈ کے ہم منصب ڈیوڈ وین ویل نے بھی رابطہ کیا جس میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح ہر ہونے والی حالیہ ڈیولپمنٹ پر بات چیت کی گئی۔
