سعودی نائب وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی اور چینی ہم منصبوں سے ملاقات
دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیبر عبدالکریم الخریجی نے منگل کو تہران میں ایران اور چین کے ہم منصبوں سے سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی نائب وزیرخارجہ اور چینی ہم منصب کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات انہیاں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا
اس موقع پر ایرن میں سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی اور وزارت خارجہ میں پالیسی پلاننگ جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رائد قرملی موجود تھے۔
