Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ائیر پورٹ پرطیارے کی ہنگامی لینڈنگ

 لینڈنگ گیئر میں خرابی پر پا ئلٹ نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔فوٹو: عکاظ
جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر السعودیہ کے طیارے نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
 ہنگامی لینڈنگ کے دوران کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عکاظ اخبارکے مطابق جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہفتے کی سہ پہر السعودیہ ایئر لائن کے طیارے نے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی ہنگامی لینڈنگ کی۔
 لینڈنگ گیئر کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے بارے میں پا ئلٹ کو جیسے ہی علم ہوا اس نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔

 ہنگامی لینڈنگ کے دوران کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فوٹو: عکاظ

ذرائع کا کہنا ہے کہ السعودیہ ایئر کی پرواز جسے ہی بلند ہوئی اور پائلٹ نے لینڈنگ گیئر کو بند کرنا چاہا تو اسے معلوم ہوا کہ طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث لینڈنگ گیئر کام نہیں کر رہا۔
پائلٹ نے فوری طور پر گراﺅنڈ کنٹرول سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا ۔ گراﺅنڈ کنٹرول نے رن وے پر حفاطتی اقدامات مکمل کر لیے ۔
سول ایوای ایشن کے ذرائع نے مزید بتایا پائلٹ کو لینڈنگ کے لیے اس کا اضافی ایندھن گرانا پڑا کیونکہ ہنگامی لینڈنگ کے لیے اضافی بوجھ کم کرنا ہوتا ہے۔
 بعد ازاں پائلٹ نے بحفاظت جہاز اتار لیا ۔ اس دوران جہاز میں موجود کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلا ع نہیں ملی۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو بسوں کے ذریعے لاﺅنج میں بھیج دیا گیا۔
 

شیئر: