Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرالاحمر میں بارودی کشتی تباہ کردی گئی

بارودی کشتی کو تباہ کرنے سے قریبی جہاز کو معمولی نقصان پہنچا (فوٹو، سوشل میڈیا)
عرب اتحاد برائے یمن نے جنوبی بحر احمر میں دہشتگردانہ حملہ ناکام بنا دیا ہے ،بارودی کشتی کے ٹکڑے گرنے سے تجارتی جہاز کو معمولی نقصان پہچنا 
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جنوبی بحر احمر میں ایک دہشتگردانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔ حملہ آور بارودی کشتی تباہ کر دی گئی ۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق المالکی نے بتایا کہ باروری بورڈ کے تباہ شدہ ٹکڑوں سے ایک تجارتی جہاز کو معمولی سا نقصان پہنچا۔  
عرب اتحاد نے اس موقع پر یاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایران کی مدد سے حوثی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے ذریعے جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کو مخدوش کر رہے ہیں ۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق ٹی ایم ایس ٹینکرز کمپنی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں الشقیق بندرگاہ پر پٹرول آف لوڈ کرنے کے بعد  ٹینکر جنوبی بحر احمر سے گزر رہا تھا اسے معمولی نقصان پہنچا۔  
سطح سمندر سے ایک میٹر اوپر اٹھے ہوئے آئل ٹینکر کے حصے کو معمولی سا نقصان ہوا ہے ۔ 
جہاز راں کمپنی نے اطمینان دلایا ہے کہ جہاز خطرے سے باہر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس کی وجہ سے سمندری آلودگی ہوئی۔ 
دریں اثنا ویب نیوز ’اخبار24 ‘ کے مطابق اتحادی فورسز نے بحرالاحمر کے جنوبی علاقے میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی جانے والی سمندر سرنگ بھی ناکارہ بنا دی۔

شیئر: