Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سعودی سائنسدانوں کی شناخت کیلئے مسابقہ

موھبہ فاونڈیشن سےایک لاکھ 61 ہزار طلبا استفادہ کر چکے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
فاؤنڈیشن برائے تخلیقی صلاحیت اور قابلیت ’’موھبہ‘‘ایک اولمپیاڈ متعارف کرا  رہی ہے جس کا مقصد سعودی سائنسدانوں، انجینیئروں اور کاروباری شخصیات کی آئندہ نسل کی شناخت کرنا ہے۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق موھبہ فاونڈیشن نے کہا ہے کہ سائنسی تخلیقات کی قومی اولمپیاڈ ’’ابدا2021‘‘ ایک ایسا مسابقتی اور تخلیقی سائنسی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے جو کالج سے قبل کے تعلیمی مرحلے میں سائنسی محققین کے ذہنوں کو تحریک دے سکے۔

فائنلز کے لئے مملکت بھر سے300 منصوبے منتخب کئے جائیں گے۔(فوڈو الشرق الاوسط)

یہ اولمپیاڈ ان  نوجوانوں کو علم و آگہی کی عالمی مارکیٹ میں داخلے اور مسابقت سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار بھی کرتی ہے۔
47 تعلیمی شعبوں سے 51293 طلبا نے اس اولمپیاڈ کے لئے الیکٹرانک پلیٹ فارم سے اپنے تحقیقی منصوبے پیش کئے۔ فائنلز کے لئے مملکت بھر سے 300 منصوبے منتخب کئے جائیں گے۔

 طلبا عالمی مقابلوں میں 396 بین الاقوامی انعامات حاصل کر چکے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

5 ممتاز سعودی محققین پر مشتمل ایک کمیٹی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ آیا یہ منصوبے بین الاقوامی معیار کے ہیں اور یہ  منصوبے سائنسی تحقیق سے متعلق طے کئے گئے قواعد کی خلاف ورزی بھی نہیں کررہے۔
اس کمیٹی کو فیصلے کرنے کے لیے 50 افراد کی جیوری کا  تعاون حاصل ہوگا جن میں زیادہ تر سعودی عرب کی یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ یا  ماسٹرز ڈگری رکھتے ہوں گے۔

کمیٹی کو فیصلے کرنے کے لیے 50 افراد کی جیوری کا  تعاون حاصل ہوگا۔(فوٹو عرب نیوز)

اولمپیاڈ مختلف نمائشوں اور تربیتی ورکشاپس پر مشتمل ہوگی۔ یہ ورکشاپس  طلبا و طالبات کو ثالثی کے معیار سے متعارف کرانے، رابطوں کی مہارت اور سائنسی منصوبے پیش کرنے کے لئے درکار مہارت میں اضافے کے لئے تیار کی گئی ہیں۔
ایونٹ کے لئے منصوبوں کے انتخاب کے بعد انفرادی انٹرویوز کا سلسلہ شرو ع کیا جائے گا تا کہ ان منصوبوں کے حامل طلبا و طالبات کے بارے میں اندازہ لگایاجا سکے۔
اس کے بعد 22 سائنسی میدانوں سے متعلق 150منصوبے’’ابدا2021‘‘کے اگلے مرحلے کےلئے آگے بھیجے جائیں گے۔ کوالیفکیشن کا  فائنل مرحلہ ریاض میں 10سے13 فروری 2021 تک منعقد کیا جائے گا۔
آخری مرحلے میں اُن طلبا و طالبات کا حتمی انتخاب کیا جائے گا جو امریکہ میں مئی 2021 میں منعقد ہونے والے سائنس اور انجینیئرنگ کے بین الاقوامی میلے میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ موھبہ کی خدمات سے ایک لاکھ 61 ہزار طلبا و طالبات استفادہ کر چکے ہیں۔ بعد ازاں دنیا کے کئی دیگر ممالک نے ان طلبا کے تجربات سے فائدہ حاصل کیا ہے۔
گزشتہ 10برسوں کے دوران موھبہ فاونڈیشن سے منسلک طلبا عالمی مقابلوں میں 396 بین الاقوامی انعامات حاصل کر چکے ہیں۔
 

شیئر: