Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبدالعزیز فالکن میلہ آج 28 نومبر سے شروع

فلکن کلب کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
کنگ عبدالعزیز فالکن میلہ تھری، 28 نومبر بروز ہفتہ سے شروع ہو گیا ہے جو 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔ میلے میں سعودی عرب کے علاوہ باز سے شکار کے منتخب بین الاقوامی شائقین شرکت کریں گے ۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول تھری ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سخت حفاظتی انتظامات میں ہو گا ۔ محمد بن سلمان فالکن کلب کے نگران اعلیٰ بھی ہیں۔ 

ریاض میں شروع ہونے والا میلہ 12 دسمبرتک جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول کا انعقاد اس بات کی علامت ہے کہ سعودی قیادت وطن عزیز کے ثقافتی و تمدنی ورثے کے تحفظ کےلیے کوشاں ہیں۔ 
سعودی قیادت وژن 2030کے واضح پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کےلیے اس قسم کی ثقافتی سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے ۔ 
سعودی فالکن کلب کی جانب سے  میلے کے شرکا اور شائقین کی حفاظت کےلیے سخت انتظامات کیے ہیں ۔کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرکا ، کارکنان اور شائقین کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے ۔

میلے میں دو مقابلے بھی ہونگے (فوٹو، ٹوئٹر)

 کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میلہ ہے۔ اس میں ہر طرح کے باز اور ان کے مالکان شرکت کریں گے ۔میلے میں دو مقابلے بھی منعقد ہوں گے ۔ ان میں سے ایک (الملواح) کے نام سے ہوگا ۔ اس میں چھ قسم کے باز مقابلے کا حصہ ہوں گے ۔  

شیئر: