Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں 10 سیکنڈ میں 144 منزلہ بلڈنگ منہدم  

منیٰ پلازہ ٹاورز چار عمارتوں پر مشتمل تھے(فوٹو، امارات الیوم)
ابوظبی میں 144 منزلہ ٹاورز 10 سیکنڈز کے اندر زمین بوس کر دیے گئے ۔ منیٰ پلازہ ٹاورز ابوظبی میں زاید بندرگاہ کے علاقےکو جدید خطوط پر استوار کرنے والے پروگرام کے پیش نظر منہدم کیے گئے ہیں ۔ 
الامارات الیوم کے مطابق منیٰ پلازہ ٹاورز چار عمارتوں پر مشتمل تھے ۔ان میں 144 منزلیں تھیں جنہیں اعلیٰ درجے کے مواد سے 10 سیکنڈز میں گرا دیا گیا۔

اس جگہ مارکیٹنگ کی نئی دنیا آباد کی جائے گی(فوٹو، امارات ٹوڈے)

 مدن العقاریہ کمپنی نے بتایا کہ ابوظبی میں زاید بندرگاہ کے علاقے میں نئی مارکیٹیں بنائی جائیں گے ۔پرانے بازاروں کو جدید شکل دی جائے گی ۔متعدد بازار نئے جگہ منتقل کیے جائیں گے کیونکہ جدید و قدیم طرز تعمیر کے امتزاج سے نئے منصوبے نافذ کیے جائیں گے ۔ 
کمپنی نے بتایا کہ 30 لاکھ مربع میٹر کے مربع پر تجارتی ،سیاحتی اور سرمایہ کاری کے نئے منصوبے تعمیر ہوں گے ۔ مارکیٹنگ کی نئی دنیا آباد ہو گی ۔ان میں سے ہر پروگرام کی تعمیر کا دورانیہ دوسرے سے مختلف ہوگا ۔  
مدن العقاریہ کمپنی نے بتایا کہ یہاں فش مارکیٹ پھلوں اور سبزن کی منڈی بھی ہو گی جبکہ درختوں اور پودوں کا بازار بھی بنایا جائے گا ۔  

شیئر: