Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم سے 3 دسمبر تک امارات میں عام تعطیل

’تمام سرکاری ادارے اتوار 6 دسمبر کو کھلیں گے‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک عام تعطیل ہوگی۔
الامارات الیوم کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ ’امارات کے 49 ویں قومی دن اور یوم شہید کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے‘۔
’منگل یکم دسمبر سے جمعرات 3 دسمبر تک تعطیل ہوگی جبکہ تمام سرکاری ادارے اتوار 6 دسمبر کو کھلیں گے‘۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دو دسمبر 1971 کو 7 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، فجیرہ، ام القوین اور راس الخیمہ کے اتحاد کا اعلان ہوا تھا۔

شیئر: