Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون سالانہ 10 ٹن سے زیادہ شہد تیار کرنے لگیں

سعودی خاتون ’ھنا الالمعی‘ سالانہ 10 ٹن سے زیادہ شہد تیار کرنے لگیں۔ یہ ان گنی چنی سعودی خواتین میں سے ہیں جو شہد فارم سے دلچسپی لے رہی ہیں ۔ المعی 18 برس کی عمر سے شہد کی صنعت سے جڑی ہوئی ہیں ۔  
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الالمعی نے بتایا کہ انہوں نے مشہور علاقے رجال المع میں دو مقامات پر شہد فارم قائم کئے تھے ۔


شہد فارمنگ کے آغاز کا مقصد تجربہ حاصل کرنا تھا جبکہ شہد سازی سے انہیں دلچسپی تھی ۔ ابتدا میں سوشل میڈیا کے ذریعے شہد فروخت کر دیتی تھی ۔چند کلو گرام ہی تیار ہو پاتا تھا۔
رفتہ رفتہ شہد فارم کا دائرہ بڑھتا چلا گیا اور کاروبار میں بھی برکت ہونے لگی ۔
’ھنا ‘  نے مزید کہا جب شہد کی طلب میں اضافہ ہونے لگا تو مجھے اس سے حوصلہ ملا ، میں نے جگہ جگہ شہد فارم قائم کر لیے ۔ 
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہد سازی کے سلسلے میں کئی تجربات کیے ۔ طریقہ کار تبدیل کیا ۔ دراصل صارفین میں شہد کی پذیرائی نے مجھے بڑا حوصلہ دیا ۔ الالمعی نے توجہ دلائی کہ وہ شہد تیار کرتے وقت دو باتوں کا بیحد خیال رکھتے ہیں ، ایک تو یہ کہ اعلیٰ درجے کا قدرتی شہد صارفین کو فراہم کیاجائے، اس سے مملکت کی بیٹیوں کا سربلند ہو گا ۔

تیارکردہ شہد کی مختلف شہروں میں کافی مانگ ہے(فوٹو،العربیہ)

دوسری بات یہ ہے کہ میری تربیت اس طرح کی ہے کہ جو کام کیا جائے عمدہ طریقے سے کیا جائے میں جو شہد تیار کرتی ہوں اس کی فرمائش مجھے الشرقیہ ، ریاض اور جدہ سے موصول ہوتی ہے ۔ علاوہ ازیں مملکت کے تمام علاقوں میں میرے فارموں کا تیار کر دہ شہد پسند کیا جا رہا ہے

شیئر: