Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 12 ہلاکتیں، ریاض ریجن میں نئے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ

ایک ہی دن میں 374 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 263 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک سعودی عرب  میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 623 تک پہنچ چکی ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا سے ایک ہی روز میں 11 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک مملکت میں اس مرض سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 907 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 5 ہزار 9 سو سے بڑھ گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)

منگل کو سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ریاض ریجن میں رہی جہاں 62 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 52 ، مدینہ منورہ ریجن میں 41 ، مشرقی ریجن میں مریضوں کی تعداد 40 رہی۔
قصیم ریجن میں 25 ، عسیر ریجن 15 ، حائل ریجن 5 ، تبوک ، جازان اورنجران ریجن میں 4 ، چار افراد میں کوروناٹیسٹ پازٹیوآیا۔
الجوف اور الباحہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے اند 374 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد مملکت میں اب تک کورونا سےشفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 176 تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 649 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے جبکہ 4 ہزار 540 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے۔

 کورونا سے بچاو کےلیے ایس او پیز پر عمل ضروری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے جاری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیاجائے اس بارے میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے ۔
کورونا سے بچاو کےلیے لازمی ہے کہ گھروں سے باہر جاتے وقت منہ اور ناک کو اچھی طرح ڈھانب کر رکھاجائے یا ماسک کا استعمال کریں۔
سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے جبکہ ہاتھوں کو مسلسل صابن سے دھونے کا اہتمام کریں۔

شیئر: