Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جینیاتی امراض کی تشخیص کے لیے لیبارٹری کا قیام

انسان دوست اداروں کے اشتراک سے یہ لیبارٹری تحقیقی پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔(فوٹو عرب نیوز)
کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کےاے سی ایس ٹی) اور سلطان بن عبد العزیز ہیومینٹرینی سٹی (ایس بی اے سی سی) نے باہمی اشتراک سے سلطان بن عبد العزیز ہیومینٹرینی سٹی میں جینیاتی امراض کی تشخیص کے لیے لیبارٹری قائم کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سلطان بن عبد العزیز ہیومینٹرینی سٹی سعودی عرب  میں ایسے مریضوں کے لیے اہم سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں خاص طور پر جینیاتی امراض کی سبب کوئی معذوری پائی جاتی ہے۔

سلطان بن عبد العزیز ہیومینٹرینی سٹی معذوروں کی بحالی صحت کا ادارہ ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

انسان دوست اداروں کی جانب سے نئی قائم کی جانیوالی یہ لیبارٹری ایسی مخصوص بیماریوں کی جینیاتی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقی پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔
اس موقع پر کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ڈاکٹر انس بن فارس الفارس اور سلطان بن عبد العزیز ہیومینٹرینی سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد اللہ بن حماد بن زارہ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

جینیاتی عوارض میں مبتلا بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

اس لیبارٹری میں ایسے مریضوں کے اعداد و شمار اکھٹے کئے جائیں گے اور انہیں قومی ڈیٹا بیس سے جوڑ دیا جائے گا۔ محققین کو ان کی کارکردگی کو فروغ دینے میں یہ اعداد و شمار معاون و مددگار ثابت ہوں گے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سلطان بن عبد العزیز ہیومینٹرینی سٹی معذوروں کی بحالی صحت کا ایسا ادارہ ہے جہاں خاص طور پر جینیاتی عوارض میں مبتلا معذور بچوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔
 

شیئر: