Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ، جازان اور مکہ مکرمہ ریجن میں بارش کا امکان

’باحہ ریجن میں رات 10 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘ (فوٹو: فری پکس)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ باحہ ریجن میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’باحہ شہر کے علاوہ الحجرہ، عقیق، قری، مخواہ، مندق، بلجرشی، بنی حسن، غامد الزناد، قلوہ اور قرب و جوار کے علاقوں میں رات 10 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادیوں، سیلاب کی گزرگاہوں اور ڈھلانوں سے دور رہا جائے۔
ادھر جازان ریجن میں بھی موسلادھار بارش کی توقع کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جیزان شہر کے علاوہ ابو عریش، احد المسارحہ، درب، طوال، صامطہ، صبیا، ضمد اور فراسان میں دوپہر 3 بجے تک درمیانے اور شدید درجے کی بارش کی توقع ہے۔
دریں اثنا مکہ مکرمہ ریجن کی بعض کمشنریوں میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’خرمہ، طائف، تربہ، مویہ، رنیہ اور میسان میں آج تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی۔
’مذکورہ علاقوں میں رات 9 بجے تک موسم غیر یقینی ہوگا جس میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی خدشہ ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: