Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی شہری اپنے بچوں کے فنگر پرنٹ جوازات میں فیڈ کرائیں

جوازات نے بچوں کے فنگر پرنٹ کے لیے کم از کم عمر کی حد 6 برس رکھی ہے۔ فوٹو فری پکس
وزارت تعلیم نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے فنگر پرنٹس جوازات کے سسٹم میں فیڈ کرا دیں۔
ویب نیوز ’عاجل ‘ نے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی جن کے بچے 6 برس یا اس سے زائدعمر کے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ فوری طورپرجوازات کے سسٹم میں بچوں کے فنگر پرنٹ جمع کرا دیں۔
واضح رہے سعودی عرب میں تمام غیر ملکیوں کے فنگر پرنٹ سسٹم میں فیڈ کرانا لازمی ہے۔ اس حوالے سے جوازات ’محکمہ پاسپورٹ‘ کی جانب سے مختلف شہروں میں فنگر پرنٹ جمع کرانے کے لیے ذیلی دفاتر میں بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
 جوازات کے دفتر میں فنگر پرنٹ دینے کے لیے ابشر اکاونٹ سے وقت حاصل کرنے کے بعد مقررہ وقت پر دفتر پہنچ جائیں۔
فنگر پرنٹ کے لیے بچوں کا اقامہ اور پاسپورٹ درکار ہوتا ہے۔ اس ضمن میں جوازات نے بچوں کے فنگر پرنٹ کے لیے کم از کم عمر کی حد 6 برس رکھی ہے۔
سسٹم میں فنگر پرنٹ جمع نہ ہونے کی صورت میں بچوں کے اقامے اور تعلیمی معاملات میں دشواری پیش آ سکتی ہے اس لیے وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ تارکین اپنے بچوں کے فنگر پرنٹ پہلی فرصت میں جوازات کے متعلقہ شعبے میں جمع کرا دیں۔

شیئر: