Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں پٹرول کی سپلائی مکمل طور پر بحال

’خرابی دور کرنے کے بعد پلانٹ میں معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے جبکہ پمپنگ پہلے کی طرح جاری ہوگئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
جازان میں آرامکو پلانٹ میں ہونے والی خرابی دور کرلی گئی ہے جبکہ ریجن میں پٹرول کی سپلائی بحال ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ ’جازان پلانٹ میں فنی خرابی پر قابو پا لیا گیا ہے‘۔
’خرابی دور کرنے کے بعد پلانٹ میں معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے جبکہ پمپنگ پہلے کی طرح جاری ہوگئی ہے‘۔
آرامکو نے کہا ہے کہ ’پلانٹ کی خرابی دور کرنے کے بعد جازان ریجن کے پٹرول پمپوں کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے‘۔
’خرابی کے دوران بھی ریجن میں پٹرول کی سپلائی معطل نہیں ہوئی تھی تاہم اس میں وقتی طور پر روکاوٹ آگئی تھی جسے متبادل طریقوں سے دور کر لیا گیا تھا‘۔
یاد رہے کہ آرامکو کمپنی نے جمعرات کو کہا تھا کہ جازان ریجن میں اس کے پلانٹ میں فنی خرابی ہوگئی ہے جس کے باعث پٹرول کی سپلائی وقتی طور پر متاثر ہے۔
وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان کی ہدایت پر ریجن میں پٹرول کی فوری سپلائی کے لیے متبادل ذرائع اختیار کیے گیے تھے۔

شیئر: