Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹاپے کا شکار خاندان علاج کے لیے جازان سے ریاض منتقل

’بھائی کا وزن 156 کلو گرام ہے، پہلی کا وزن 181 کلو گرام جبکہ دوسری کا 226 کلو گرام ہے‘ (فوٹو: سبق)
موٹاپے کا شکار ایک خاندان کو جازان کے ایک دیہی علاقے سے علاج کے لیے ریاض منتقل کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موٹاپے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر عائض القحطانی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خاندان کے تین افراد میں موٹاپہ موروثی ہے، یہ ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں جنہیں متعدد مسائل کا سامنا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بھائی کا وزن 156 کلو گرام ہے جبکہ اس کی دو بہنوں میں سے پہلی کا وزن 181 جبکہ دوسری کا 226 کلو گرام ہے‘۔
’انہیں والدین سے موٹاپے کی بیماری موروثی طور پر منتقل ہوئی ہے، یہ لوگ موٹاپے کی وجہ سے متعدد بیماریوں کا بھی شکار ہیں‘۔
’ریاض منتقلی کے بعد ان میں سے ہر ایک کو اس کے حالات کے پیش نظر علاج کیا جائے گا‘۔
 

شیئر: