Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کو چار سال پوشیدہ رکھا:ارچنا پورن سنگھ

ارچنا اور پرمیت سنگھ کی شادی سنہ 1992 میں ہوئی تھی۔ فوٹو انسٹاگرام
انڈین اداکارہ اور معروف ٹی وی پروگرام کپل شرما شو کی میزبان ارچنا پورن سنگھ نے پرمیت سیٹھی کے ساتھ شادی کو کئی سال پوشیدہ رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پرمیت سیٹھی کے والدین ان کے اداکارہ ہونے کے باعث اس شادی کے حامی نہیں تھے۔ 
ارچنا پورن سنگھ نے کپل شرما شو میں انکشاف کیا کہ شوہر پرمیت سیٹھی کے والدین کی حمایت نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی شادی کو چار سال تک پوشیدہ رکھنا پڑا تھا۔
ارچنا نے بتایا کہ پرمیت کے والدین کی ناپسندیدگی کے باوجود وہ اس شادی پر بضد تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کے والدین کے انکار کے بعد پرمیت نے ایک پنڈت سے مشورہ کیا جس پر پنڈت نے کہا کہ اگر ارچنا بالغ ہیں تو وہ اگلے روز شادی کے لیے آ سکتے ہیں۔
ارچنا کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اداکار سیف علی خان  کی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، انہوں نے اپنی شادی کو فلم کے تمام ساتھیوں سے خفیہ رکھا۔
ایک سوال کے جواب میں ارچنا کا کہنا تھا کہ اس وقت سوشل میڈیا نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی شادی کو اتنا عرصہ خفیہ رکھ سکے تھے۔
ارچنا اور پرمیت کی شادی سنہ 1992 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔

شیئر: