Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر شیوسینا میں شامل

46 سالہ اداکارہ نے رواں برس راہول گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ (فوٹو: ارمیلا آفیشل)
شوبز سے سیاست میں قدم رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر شیوسینا میں شامل ہو گئی ہیں، ایک سال قبل انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔
انڈین ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے سربراہ اور ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ اودھے ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں وہ خود بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
اپنی شمولیت کے حوالے ارمیلا ماتونڈکر کا کہنا ہے ’شیوسینا کا خواتین ونگ بہت طاقتور ہے اور مجھے اس کا حصہ بننے کی خوشی ہے۔‘

80 کی دہائی میں چائلڈ سٹار کے طور پر کیریئر کا آغاز کرنے والی ارمیلا نے نوے کی دہائی میں کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔ فوٹو مووی سٹل

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کا نام منظور کیا گیا تو وہ خواتین اور بچوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گی۔
46 سالہ ارمیلا ماتونڈکر نے رواں برس راہول گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے شمالی ممبئی سے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔
ستمبر میں انہوں نے کانگریس کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنے استعفے میں پارٹی چھوڑنے کی وجہ ’غیر ضروری مسائل پر سیاست‘ بتائی تھی۔
80 کی دہائی میں چائلڈ سٹار کے طور پر کیریئر کا آغاز کرنے والی ارمیلا ماتونڈکر نے 90 کی دہائی میں کئی سپرہٹ فلمیں دیں، تاہم سیاست میں آنے کے بعد سے شوبز سے غیراعلانیہ طور پر دور ہیں۔

شیئر: