Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کی چینی ویکسین کا اندراج

’اماراتی صحت کے حکام نے ویکسین کی محفوظ افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے‘ ( فوٹو: البیان)
اماراتی وزارت صحت نے بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف بائیولوجیکل پروڈکٹ کی انسداد کوویڈ 19 ویکسین کے باضابطہ اندراج کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق ویکسین کے اندراج کا فیصلہ سینوفرم سی این بی جی کی درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے۔ یہ اعلان متحدہ عرب امارات کے صحت کے حکام کا اس ویکسین کی محفوظ افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
وزارت صحت نے محکمہ صحت ابو ظبی کے تعاون سے سینوفرم سی این بی جی کے تیسرے مرحلے کے تجربات کا جائزہ لیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف بائیوولوجی پروڈکٹ کی ویکسین کویڈ 19 انفیکشن کے خلاف 86 فیصد موثر ہے۔
 تجزیے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس ویکسین میں اینٹی باڈی کو نیچرالائز کرنے کی 99 فیصد شرح اور بیماری کی روک تھام میں سو فیصد تاثیر موجود ہے۔
ویکسین کو وزارت صحت نے ستمبر سے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی تھی تاکہ کوویڈ 19 کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
ویکسین کے استعمال سے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کی مؤثر طریقے سے حفاظت ممکن ہوئی ہے۔

شیئر: