Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ گھڑ سواری کا مقابلہ کل ہوگا

’118 سعودی گھڑ سواروں کے علاوہ 30 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے‘ ( فوٹوّ: سبق)
سعودی عرب میں کل جمعہ کو درعیہ گھڑ سواری کا مقابلہ ہوگا جس میں 118 سعودی گھڑ سوار شامل ہوں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دنیا کے 30 سے زیادہ ممالک سے مرد و خواتین کھلاڑی بھی مقابلے میں شرکت کریں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مقابلہ تین دن تک جاری رہے گا جس میں 12 راؤنڈ ہوں گے‘۔
’درعیہ مقابلے میں زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والے گھڑ سوار 2021 میں سویڈن میں ہونے والے مقابلے میں شرکت کے اہل ہوں گے‘۔
’مقابلے میں دنیا کے نامور اور بہترین گھڑ سوار شریک ہو رہے ہیں جن میں لوڈگر بیربوم بھی شامل ہیں‘۔
 

شیئر: