سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں شام کے صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔