Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ پر دو افراد کو سزا، 28 ملین ریال ضبط

’پبلک پراسکیوٹر نے عدالت کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے سزا کی مدت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ایک کمپنی کے سعودی مالک اور اس میں کام کرنے والے کارکن کو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کاروبار کے الزام میں 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’ایک بینک سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایک مقامی کمپنی کا اکاؤنٹ مشکوک ہے‘۔
’اطلاع ملنے پر متعلقہ شعبے کے ماہرین نے اکاؤنٹ اور کمپنی کی تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لینا شروع کیا جس سے اندازہ ہوا کہ کمپنی کا تجارتی حجم نہ ہونے کے برابر ہے‘۔
’تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ کمپنی کا اکاؤنٹ محض دھوکہ دہی کے لیے استعمال ہوتا ہے، اصل میں منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کاروبار سے آمدنی ہو رہی ہے‘۔
’کمپنی پر قائم افراد غیر ملکیوں سے رقوم وصول کرکے بیرون ملک روانہ کرنے کا کام بھی کرتے تھے‘۔
’کمپنی کے سعودی مالک اور اس میں کام کرنے والے ایک کارکن کو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کاروبار کے الزام میں گرفتار کر کے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ ہوا‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’جدہ کی عدالت میں تمام شواہد اور ثبوتوں کی بنا پر مذکورہ افراد پر فرد جرم عائد کیا گیا‘۔
’عدالت نے انہیں مجموعی طور پر 9 سال قید جبکہ ان کے قبضے سے ملنے والی رقم جس کی مقدار 28 ملین ریال ہے ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا ہے ‘۔
’اتنی ہی رقم وہ بیرون ملک ٹرانسفر کرچکے ہیں تاہم پبلک پراسکیوٹر نے عدالت کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے سزا کی مدت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے‘۔
 

شیئر: