Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرٹسٹ نے پھولوں سے گورنر تبوک کی تصویر بنالی

’تبوک پھولوں کا شہر ہے، پورٹریٹ کا نام ’پھولوں کا شہزادہ‘ رکھا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی خاتون آرٹسٹ ثنوی القرعانی نے گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز کی پھولوں سے تصویر بنائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرٹسٹ نے کہا ہے کہ ’گورنر تبوک کے منصب میں توسیع کی مناسبت سے پورٹریٹ تیار کی گئی ہے‘۔
’تبوک پھولوں کا شہر ہے، یہ پورٹریٹ تیار کرنے کی خواہش بہت پہلے سے تھی، میں نے اس کا نام ’پھولوں کا شہزادہ‘ رکھا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پورٹریٹ تیار کرنے میں کافی محنت کرنی پڑی، اسے 16 دن میں مکمل کیا گیا ہے‘۔
’پہلے کپڑے پر سکیچ تیار کیا گیا پھر مناسب رنگوں کے پھولوں سے اس کی تکمیل کی گئی ہے‘۔

’پورٹریٹ کی تیاری میں 16 دن لگے، پہلے کپڑے پر سکیچ بنایا گیا‘ (فوٹو: سبق)

’گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز ریجن کے شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے بڑی توجہ دیتے ہیں‘۔
’ان کی محبت اور لگن پر شہریوں کی طرف سے یہ محبت نامہ ہے جس میں ہم ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں‘۔
 

شیئر: