Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیڑے مار ادویات کا انتخاب کس طرح کیا جائے

غیر معیاری اور ایکسپائرڈ دوائیں نہ لی جائیں۔ فوٹو: اخبار 24
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھروں میں استعمال کے لیے کیڑے مار ادویات کے انتخاب میں احتیاط برتی جائے۔ 
اتھارٹی کی جانب سے ٹوئٹر پرانتباہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری ادویات قطعی طور پر استعمال نہ کی جائیں۔ 

ادویات کے معیاری ہونے کی یقین دہانی کرلی جائے۔ فوٹو: ای نیٹ

ویب نیوز اخبار 24 نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات نامے کے حوالے سے کہا ہے کہ گھروں میں کیڑے مار ادویات کا سپرے وقتاًفوقتاً کیا جانا چاہیے تاہم ادویات کے انتخاب سے قبل اس امر کی یقین دہانی کرلیں کہ ادویات معیاری ہوں۔ 
اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا ہے کہ کوئی بھی کیڑے مار دوائی خریدنے سے قبل صارفین کو چاہیے کہ اس کے استعمال کی ترکیب اور درج شدہ احتیاطی تدابیر کا اچھی طرح مطالعہ کرنے کے بعد انہیں اس طریقے سے استعمال کیا جائے۔ 
ہمیشہ اعلیٰ معیار کی کیڑے مارادویات ہی خریدی جائیں، اضافی ادویات خرید کر گھروں میں زخیرہ نہ کریں۔ 

کیڑے ماراسپرے لینے سے قبل اسک کے ایکسپائر ہونے کی تاریخ دیکھ لی جائے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

کیڑے مارادویات لینے سے قبل اس کے استعمال کی تاریخ کا اچھی طرح جائزہ لیں، ایکسپائر اور غیر معیاری ادویات نہ خریدی جائیں۔ 
اسپرے یا دیگر کیڑے مار ادویات خریدتے وقت اس امر کی یقین دہانی کرلیں کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے ان ادویات کو مملکت میں استعمال کرنے کی اجازت جاری کی گئی ہے۔ 
ادویات چھڑکنے یا اسپرے کرنے سے قبل اس امر کی یقین دہانی کرلیں کہ وہاں بچے اور جانور نہ ہوں، اسپرے کرنے سے قبل ماسک اور ربڑ کے دستانے لازمی طور پر استعمال کیے جائیں۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: