Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مصدقہ کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

کورونا سےایک ہی روز میں 243 افراد صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف شہروں میں 125 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
نئے کیسز کے بعد اب تک مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 13 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز کورونا سے 11 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 59 ہو گئی۔
کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے ایک ہی دن میں 243 افراد کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک اس مہلک وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 792 ہو گئی ہے۔

کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پرعمل لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

ریاض ریجن میں کورونا کے مریض آج بھی سب سےزیادہ رہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 46 رہی۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 31 ، عسیر ریجن 14 ، مدینہ منورہ ریجن میں کورونا کے 12 مریض سامنے آئے ہیں۔
مشرقی ریجن میں مریضوں کی تعداد 9 رہی جبکہ تبوک ریجن میں 4 ، الجوف، شمالی حدود اور نجران ریجنز میں دو ، 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
 قصیم ، حائل اور جازان ریجن میں کورونا کے ایک ، ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت مملکت کے مختلف شہروں میں 3 ہزار 162 افراد میں کورونا وائرس ایکیٹو ہے جن میں سے 493 کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔

مملکت کے 3 ریجنز میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک رہی(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل جاری رکھا جائے تاکہ اس مہلک مرض پر مکمل طور پر قابو پایاجاسکے۔

شیئر: