Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسینیشن کےلیے عمر کی حد کیا ہوگی؟

ویکسین 16 برس سے زیادہ کی عمر کے مریضوں کو لگائی جائے گی۔ فوٹو المرصد
 سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین  سرکاری اداروں کو ہی مہیا کی جائے گی بعدازاں آئندہ مراحل میں نجی اداروں کو فراہم کرنے کے بارے میں غور کیاجائے گا۔ 
اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے جن میں ویکسین کے اثرات کو کم کرنے کےلیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ اس کے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ 
ویب نیوز’عاجل ‘ نے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے کے بعد بھی اتھارٹی انتہائی سنجیدگی سے تمام مراحل کا جائزہ لے گی اس حوالے سے مقررہ ٹیمیں مفصل رپورٹ مرتب کریں گی۔ 
اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ویکسین 16 برس سے زیادہ کی عمر کے مریضوں کو لگائی جائے گی۔ 
ویکیسنیشن کے بعد کمیٹی کی مقررکردہ ٹیمیں مریض کو مسلسل مشاہدے میں رکھیں گی تاکہ کسی بھی سائڈ ایفیکٹ کی صورت میں اس کا قبل ازوقت ہی تدارک کیا جاسکے۔ 
اتھارٹی کی جانب سے کورونا ویکسین کے حوالے سے مزید یقین دہانی کراتےہوئے کہا گیا کہ’جیسا کہ کسی بھی ویکسین یا دوائی کے استعمال میں احتیاطی تدابیر ہوتی ہیں اس طرح اس میں بھی ہیں ، ہم یقین دلاتے ہیں کہ ادارہ امورصحت ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے‘ 
واضح رہے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے معروف کمپنی فائزر کی ویکسین کو مملکت کے لیے منظور کیا ہے جس کے بعد ویکسین کی مملکت درآمد کے مراحل کا آغاز ہونے والا ہے اس حوالے سے ہوائی اڈوں پر ویکسین کی وصولی اور اسکی سٹوریج کےلیے بھی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: